ایم اے سلام

ٹالی ووڈ سوپر اسٹار مہیش بابو کی نئی فلم کا کشمیر میں آغاز ہونے جارہا ہے جس میں وہ ایک آرمی آفیسر کا رول کررہے ہیں۔ اس فلم کو بالی ووڈ وار بلاک بسٹر اوری کے ڈائرکٹر انیل روی پوڈی ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ مہیش بابو اپنے کیریر میں پہلی بار ایک فوجی افیسر کا رول کررہے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے خصوصی طور پر فزیکل فٹنس کے لئے اٹلی جاکر تربیت حاصل کی وہ پچھلے کئی دنوں سے اپنی غذا پر بھی کنٹرول کئے ہوئے ہیں۔ تاکہ پوری طرح ایک پرفیکٹ آرمی آفیسر دکھائی دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ فلم ایک اہم موضوع پر بن رہی ہے جو فلم فلجڈ ایکشن بھی ہوگی۔

مہیش بابو کی پچھلی فلم ”بھرت انے نینو“ نے باکس آفس پر زبردست ریکارڈ کلکشن کئے ہیں۔ اب وہ پہلی بار ایک آرمی آفیسر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مہیش بابو اپنی اس فلم کی کشمیر میں لکتنی شوٹنگ کر پاتے ہیں بتایا نہیں جاسکتا۔ انیل روی پوڈی کے ڈائرےکشن میں بننے جارہی اس فلم کا مہیش بابو کے چاہنے والوں کو کافی انتظار ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم اگلے سال کے وسط میں ریلیز کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ مہیش بابو کرشنا کے بیٹے ہیں۔ یہ بچپن سے ہی فلموں میں کام کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ بھی کئی فلموں میں کام کیا تھا۔ ان کی شادی نمرتا شروڈکر سے ہوئی ہے۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: