ایم اے سلام

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کا بالی ووڈ میں انٹری کا ہر کوئی انتظار کررہا ہے۔ آرین نے حال ہی میں ”دالائن کنگ“ میں آواز دی ہے جس کے بعد سے یہ دلچسپی اور بڑھ گئی ہے وہیں آرین خان پچھلے کئی دنوں سے اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔

 آرین کی ایک خاص تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے تصویر میں آرین کسی لڑکی کو گلے لگاتے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی فائنس کے درمیان یہ قیاس لگانا شروع ہوگیا ہے کہ کہیں یہ لندن سے تعلق رکھنے والی تو نہیں ہے جسے آرین ڈیٹ کررہے ہیں۔ دراصل حال ہی میں خبر آئی تھی کہ ایک بیرونی لڑکی کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

بالی ووڈ میں خبریں یہ بھی ہیں کہ آرین خان بہت جلد کوئی بڑے بینر کے ذریعہ بالی ووڈ میں ڈبیو کرسکتے ہیں۔ خبر یہ بھی آئی تھی کہ آرین خان کے کیریئر کا پہلا پراجکٹ بہوبلی سطح کا ہوگا۔ شاہ رخ خان بھی یہی چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بیٹے آرین کی انٹری بڑے پیمانے پر کرنا چاہتے ہیں۔ اب آرین کا یہ پراجکٹ رومانٹک ہوگا یا پھر ایکشن کہا نہیں جاسکتا، لیکن اتنا تو طے ہے کہ آرین کا بالی ووڈ میں داخلہ بڑے پیمانے پر ضرور ہوگا۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: