ایم اے سلام

ساوتھ سوپر اسٹار اور باہوبلی فیم پربھاس اپنی حالیہ ریلیز فلم ساہو سے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔ فلم میں وہ ایکٹریس شردھا کپور کے ساتھ نظر آئے جہاں پہلے پربھاس کی فائن فالوئنگ ساوتھ تک محدود تھی اب وہ آگے بڑھ کر ملک بھر میں پھیل گئی ہے۔ باہوبلی کے ساتھ ساتھ ساہو نے بھی پربھاس کو پورے ملک میں مقبول بنادیا۔ ساہو کے بعد اب پربھاس اپنی نئی فلم کی تیاری شروع کردی ہے۔ یہ فلم پربھاس کی دنیا بھر میں فائن فالوئنگ دیکھتے ہوئے کئی زبانوں میں تیار کی جائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ پربھاس کی یہ فلم رومانٹک ڈرامہ ہوگی جسے رادھا کرشن کمار ڈائرکٹ کریں گے۔

 خبروں کے مطابق پربھاس کو اس فلم کے لئے اپنا وزن گھٹانا ہوگا جس کے لئے انہوں نے کام شروع کردیا ہے۔ پربھاس اس کے لئے اسٹرکٹ ڈائٹ فالو کررہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پوجا ہیگڈے نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی لندن پر مبنی ہے جو کہ 1970 کے دہے سے ہوگی۔ پربھاس کی حالیہ ریلیز فلم ساہو 350 کروڑ روپیوں کے بڑے بجٹ میں بن کر تیار ہوئی۔ فلم کے ایک 8 منٹ کے ایکشن سین پر 70 کروڑ خرچ کئے گئے۔

فلم نے اب تک ورلڈ وائیڈ 450 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم کو سجیت نے ڈائرکٹ کیا ہے۔لگتا ہے ساہو جیسی غیر معمولی ایکشن سے بھری فلم کا حشر دیکھ کر پربھاس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب انہیں ایکشن سے ہٹکر نئی راہ پکڑنی ہوگی۔ ایسے میں انہوں نے اب رومانٹک فلم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی ارادے کے چلتے اب پربھاس نے ایک رومانٹک فلم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کی شوٹنگ کا بھی جلد ہی آغاز ہوگا۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: