ایم اے سلام

بالی ووڈ کے سوپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کون ایکٹر کام نہیں کرنا چاہتا۔ نیوکمرس کے لئے تو یہ کسی خواب کی طرح ہوتا ہے۔ سلور اسکرین کے ابھرتے ایکٹر کارتک آرین کو یہ موقع بہت جلد ملنے والا ہے۔ کارتک اور امیتابھ بہت جلد ایک ایڈ شوٹ میں ساتھ کام کریں گے جس کپڑے کے برانڈ کے لئے یہ دونوں ساتھ میں کام کرنے والے ایک بڑے ذریعہ نے بتایا۔ برانڈ ایک ایسے نوجوان چہرے کی تلاش میں تھا جو امیتابھ بچن کے ساتھ جڑ کر اسے اگلے پائیدان تک لے جاسکے۔ یوتھ سنسشن ہونے کے لحاظ سے بھی کارتک ایک پرفیکٹ چوائس ہے۔ ساتھ ہی کارتک اور امیتابھ ایک ان چھوا کامبنیشن ہے۔

امیتابھ بچن نے کارتک آرین کی فلم ”سونو کے ٹیٹو کی سویٹی“ کی کافی تعریف کی تھی۔ بگ بی نے اس وقت کہا تھا حال ہی میں یہ فلم آئی سونو کے ٹیٹو کی سویٹی بڑا عجیب نام ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔ویسے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ امیتابھ اور کارتک آرین کسی فلم میں بھی ایک ساتھ دکھائی دے سکتے ہیں۔

 77 سال کی عمر میں چل رہے امیتابھ جنہوں نے اپنے کیریئر کی تقریباً 230 فلمیں پوری کرلی ہیں۔ اب نوجوان نسل کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ بگ بی نے ایشمان کھرانہ کے ساتھ ایک فلم ”گلابو سیتابو“ کی ہے جس کی انہوں نے حالیہ دنوں شوٹنگ بھی مکمل کرلی ہے۔ ویسے امیتابھ بچن ان دنوں آدھا درجن سے بھی زیادہ فلمیں سائن کئے ہوئے ہیں۔ ان کی حالیہ ریلیز تلگو فلم ”سیرا نرسمہا ریڈی“ نے بھی اچھے کلکشن کئے ہیں جس میں سوپر اسٹار چرنجیوی نے لیڈ رول کیا ہے۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: