ایم اے سلام

اکشے کمار کے پاس اس وقت کئی بڑے پراجکٹس ہیں ایک سال میں تین چار فلمیں کرنے والے اکشے کمار بالی ووڈ کے سب سے کامیاب اور کماو ایکٹرز میں سے ایک ہے، لیکن اپنی فلموں کو لیکر کبھی کبھی وہ مشکل میں بھی آجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اکشے کے ساتھ اب ہونے کے آثار بن رہے ہیں۔ چمبل کے سابق ڈاکو ملکھان سنگھ نے اکشے کمار کو ان کی آنے والی فلم ”پرتھوی راج“ میں تاریخی واقعات سے چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کے لئے خبردار کیا ہے۔ اکشے راجپوت راجہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں اور ملکھان سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کے آبا و اجداد کھیت سنگھ کو بھی اس فلم کی کہانی کا حصہ بنایا جائے۔

ان کا کہنا یہ بھی ہے کہ اگر اکشے نے ایسا نہیں کیا تو وہ ضرورت پڑنے پر عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔ ملکھان کے مطابق کھیت سنگھ پرتھوی راج چوہان کے دربار کے اہم لوگوں میں سے ایک تھے۔ متھرا کے برنداون میں ملکھان ایک پرائیویٹ پروگرام کے لئے پہنچے تھے وہیں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکشے کمار کو فلم بنانے سے پہلے ان سے آکر ملنا چاہئے اور تاریخی واقعات کے بارے میں معلوم کرنا چاہئے۔ ملکھان نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھی ڈاکو نہیں تھے بلکہ باغی تھے جسے انصاف نہیں ملا۔ بتادیں کہ اکشے کمار فلم پرتھوی راج میں راجپوت راجہ پرتھوی راج چوہان کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 2020 کی دیوالی پر ریلیز کی جائے گی۔

اکشے کمار کی یہ فلم ابتداءسے ہی سرخیوں میں رہی ہے جو ایک تاریخی موضوع پر بنائی جانے والی فلم ہے۔ اکشے کمار نے اب تک کے اپنے کیریئر میں ہر طرح کی فلمیں کی ہیں جس میں انہوں نے ایکشن اور کامیڈی کے کرداروں میں اپنا لوہا منوایا ہے اور اب وہ پرتھوی راج چوہان کا رول کرنے جارہے ہیں۔ اکشے کمار فی الحال روہت شیٹی کی فلم سوریہ ونشی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو روہت کی فلم سنگھم، سمبھا کے بعد اسی کڑی کا تیسرا حصہ کے طور پر سوریہ ونشی کے نام سے بنائی جارہی ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: