زویا اختر کی ہدایت کاری والی فلم ’گلی بوائے‘ آنے والے باوقار ’اکیڈیمی ایوارڈز‘ میں آفیشل انٹری ہے۔ اس فلم کی اسپیشل اسکریننگ کی میزبانی ایکٹریس پرینکا چوپڑہ نے کی ہے۔ پرینکا نے ہالی ووڈ میں داخلہ اور پھر نک جوناس سے شادی کے بعد عملاً ’گلوبل آئیکان‘ بن چکی ہیں۔ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ عالمی فلمی حلقوں میں بھی ان کی شناخت بن چکی ہے۔ جہاں تک انڈین فلم انڈسٹری کی بات ہے، انھوں نے وطن میں اور انٹرنیشنل پلیٹ فارمس پر بھی اپنے کام سے ملک کے لیے فخر کا کام کیا ہے۔ اور اب لگتا ہے کہ جہاں بھی وہ جائے ان کے ساتھ وہ انڈیا کی ایمبیسڈر کی مانند ہوتی ہیں۔ 


دو گھنٹے 34 منٹ کی فلم گلی بوائے کو ڈرامہ رومانس کی کیٹگری میں رکھا گیا ہے اور یہ 12 جنوری 2019 کو ریلیز ہوئی۔ گوگل یوزرس میں 93% نے اسے پسند کیا ہے۔ اس فلم کی مختصر کہانی یوں ہے کہ ممبئی کی بہت خراب سلم بستیوں میں شامل دھراوی میں بظاہر کمزور حوصلہ والا نوجوان مراد سماجی مسائل اور زندگی کے بارے میں اپنے خیالات کو ریاپنگ میوزک کے ذریعے پیش کرنے میں دقت سے دوچار رہتا ہے۔ اس کی زندگی میں یکایک بڑی تبدیلی آتی ہے جب وہ مقامی ریاپر شریکانت عرف ایم سی شیر سے ملتا ہے۔ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، سدھانت چترویدی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ جاوید اختر کی ڈائریکٹر بیٹی زویا اختر کی فلم نے باکس آفس پر لگ بھگ 245 کروڑ روپئے کا بزنس کرلیا ہے۔میوزک ڈائریکٹر کرش کالے نے 18 ساونڈ ٹریک (ریاپ گیت) تیار کئے، جس کے لیے 54 افراد نے اپنا رول ادا کیا، جن میں ملک بھر سے مختلف ریاپرس، ڈی جیز، میوزک پروڈیوسرز اور بیٹ باکسرز شامل ہیں۔


پرینکا نے بالی ووڈ کے لئے اپنی تائید و حمایت اور چاہت کا پھر ایک بار ثبوت دیتے ہوئے حال میں ہندی فلم گلی بوائے کی نمائش کا اہتمام کیا، جو اکیڈیمی ایوارڈز کیلئے انڈیا کا آفیشل سلیکشن ہے۔ یہ اسکریننگ کی میزبانی 14 اکٹوبر کو لاس اینجلس میں رے کرٹزمین تھیٹر میں کی گئی۔ گلی بوائے نے ایشین اکیڈیمی کرئیٹیو ایوارڈز میں ’بسٹ فلم فرم انڈیا‘ ایوارڈ جیتا ہے۔ پرینکا مختلف انٹرنیشنل پلیٹ فارمس پر انڈین فلمز اور ٹیلنٹ کی پرزور حامی رہی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر ان کی کامیابیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ انھوں نے حال میں این بی اے کو پہلی مرتبہ انڈیا لایا۔ 


پرینکا جو یونیسف کے لئے بین الاقوامی خیرسگالی سفیر ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر ہی پرینکا پہلی جنوبی ایشیائی ایکٹریس بھی ہے جسے کسی میجر پرائم ٹائم امریکن ٹی وی میں مرکزی کردار دیا گیا ہو۔ ’کوانٹیکو‘ میںان کا مرکزی کردار ہے، اور یہ شو زبردست کامیاب ہوا۔
۔۔۔

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: