ایم اے سلام

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن ایک ایسے اداکار ہیں جنہیں ان کے مداح انہیں بہت چاہتے ہیں۔ پچھلے دنوں ان کی 77 ویں سالگرہ تھی۔ اپنے طویل فلمی کیریر میں امیتابھ بچن نے نام، شہرت، عزت اور دولت سبھی کمائے۔

امیتابھ بچن نے فلم انڈسٹری کو ایک سے ایک شاندار فلمیں دیں۔ اس عمر میں بھی ان کا جذبہ اور رتبہ قائم ہے، لیکن ایک وقت ایسا تھا جب انہیں اپنے فلمی کیریر میں کئی اتار چڑھاو دیکھنے پڑے تھے۔ ایک وقت ایسا تھا جب ایک کے بعد ایک ساری فلمیں فلاپ ہو گئی تھیں۔ امیتابھ بچن پوری طرح سے بینک کریٹ ہوگئے تھے۔ امیتابھ کی کشتی پوری طرح سے ڈوب چکی تھی۔

اسی دوران ایک جیوتیشی کی بات مان کر اپنے ہاتھوں میں نیلم رتن کی انگوٹھی پہنی تھی جس کے بعد امیتابھ بچن نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اس کے بعد سے ہی امیتابھ بچن جیوتشی پر بھروسہ کرنے لگے۔ کئی انٹرویوز اور ایوینٹس پر امیتابھ اس انگوٹھی کو اپنے لئے لکھی بتاچلے ہیں۔ اب امیتابھ بچن اپنے پنڈت کے مشورے کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے۔ اتنا ہی نہیں ایک رپورٹ کے مطابق جیوتشی کے مشورے پر امیتابھ بچن نے اپنا گھر پرتیکشا چھوڑ کر جلسہ میں رہنا شروع کیا تھا اور جیوتشی کا کہنا تھا کہ ان کا بنگلہ پرتیکشا ان کے نام کے اعتبار سے ٹھیک نہیں ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: