ایم اے سلام

”وار“ میں ریتک روشن کے زبردست ایکشن کو دیکھتے ہوئے انہیں اب دھوم 4 میں لینے کی مانگ ہو رہی ہے۔ ریتک کے فائنس پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا میں ایسی پوسٹ لکھ رہے ہیں کہ ریتک کو اس تیز رفتار ایکشن تھرلر فرنچائزی میں لوٹنا چاہئے وار کی ریلیز کے بعد تو یہ مانگ اور تیز ہوگئی ہے۔ ہندی سنیما میں یش راج فلمس کی دھوم سیریز کو ایک الگ درجہ حاصل ہے۔ ہائی ٹیک چور اور ان کا پیچھا کرتے تیز طرار پولیس آفیسرز کی اس کہانی کو جس طرح سے پردے پر پیش کیا جاتا ہے وہ اس کی یو ایس پی رہی ہے۔ سانس روک دینے والا ایکشن گلیمر کا دائرہ بہاتی ایکٹریس اور پیر تھرکانے والی موسیقی دھوم فرنچائزی کی خاصیت رہے ہیں لیکن اب ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی وار کے بعد انڈسٹری میں یہ خبریں آرہی ہیں کہ اس فلم نے ایکشن کا پیمانہ اتنا اوپر کردیا ہے کہ دھوم 4 کو اس سے اوپر لے جانا یش راج فلمس کے لئے چیلنج بھرا ہوگا۔

دھوم فرنچائزی کی اب تک تین فلمیں آچکی ہیں اس کی شروعات 2004 میں ہوئی تھی جسے سنجے گڈوی نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ فلم میں جان ابراہام ہائی ٹیک چور کے رول میں تھے جبکہ ابھیشیک بچن، اودے چوپڑہ پولیس آفیسر بنے تھے۔ ایشا دیول اور رمی سین نے فی میل لیڈ رول نبھائے تھے۔ دھوم باکس آفس پر ہٹ رہی تھی اور فلم نے ایک الگ زونر ہندوستانی سنیما کو دیا۔ 2006 میں دھوم 2 آئی دوسرے حصہ کو بھی سنجے گڈوی نے ہی ڈائرکٹ کیا تھا۔ اس بار فلم میں ہائی ٹیک چور کے کردار میں ریتک روشن کی انٹری ہوئی جبکہ ابھیشیک اور اودے نے اپنے پرانے کردار نبھائے۔

فلم میں ایشوریہ رائے بچن اور ریتک کی کمسٹری ٹاک آف دا ٹاون رہی۔ بپاشا بسو نے ڈبل رول نبھایا تھا جس میں سے ایک پولیس آفیسر کا تھا۔ دھوم 2 اور بڑی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی۔ فرنچائزی کی تیسری فلم دھوم 3 نے تب خوب سرخیاں بٹوریں جب عامر خان کی اس میں انٹری ہوئی۔ 2013 میں آئی فلم میں عامر نے ڈبل رول نبھایااور پہلی بار اتنا زبردست ایکشن کرتے دکھائی دیئے فلم میں ابھیشیک اور اودے اپنے پرانے کرداروں میں نظر آئے۔ فلم میں کیٹرینہ کیف نے فی میل لیڈ رول نبھایا۔ یہ فلم باکس آفس پر سوپر ہٹ رہی دھوم 3 نے 280 کروڑ سے بھی زیادہ کلکشن کئے تھے۔ اسے وجئے کرشنا آچاریہ نے ڈائرکٹ کیا تھا جنہوں نے دھوم اور دھوم 2 کو لکھا تھا۔ ”وار“ کے اےکشن اور ریتک کے انداز کو دیکھتے ہوئے اب اس دھوم 4 میں ان کی انٹری کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔ وہیں یوزرس چاہتے ہیں کہ سدھارتھ آنند اسے ڈائرکٹ کریں۔ سوشل میڈیا میں کافی وقت سے خبریں آرہی تھیں کہ شاہ رخ خان فرنچائزی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: