ایم اے سلام

شاہ رخ خان کے فائنس طویل وقت سے ان کی اگلی فلم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔ اب نیا یہ اپ ڈیٹ آیا ہے جو شاہ رخ کے فائنس کے ایکسائٹمنٹ کو ضرور بڑھا دیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوپر اسٹار کی ساوتھ کے مشہور ڈائرکٹر ایٹلی سے کافی بات چیت چل رہی ہے ۔ ایسے میں اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے تو وہ اگلی فلم ایٹلی کے ساتھ کرسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایٹلی کی سوپر اسٹار وجئے کے ساتھ فلم ”بیزل“ کچھ دنوں میں ریلیز ہونی ہے۔

ڈائرکٹر کو وجئے کے ساتھ دسمبر میں ایک اور فلم کرنی تھی، لیکن ابھی وہ پراجکٹ رک گیا ہے ایسے میں ایٹلی دسمبر سے خالی ہیں۔ شاہ رخ کے ساتھ ایٹلی کی فلم اوریجنل ہوگی اور یہ ”مرسل“ یا ”تھوری“ کی طرح ری میک نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس کی کہانی کچھ وقت پہلے لکھی تھی اور یہ ماس انٹرٹینر ہے جو کہ ایکشن سے بھرپور ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ کو اسکرپٹ اور ایٹلی کا ویژن پسند آیا ہے۔ فلم کو شاہ رخ کا یہ پروڈکشن ہاوز پروڈیوس کریگا۔ پراجکٹ کے لئے ایٹلی کو 30 کروڑ روپے دیئے جاسکتے ہیں۔

دوسری طرف یہ خبر آئی ہے کہ شاہ رخ خان تمل فلم ”مرسل“ کو بھی ہندی میں ری میک کرنا چاہتے ہیں یہی نہں یش راج فلمس کے لئے آدتیہ چوپڑہ نے بھی ان کے سامنے ایک پرپوزل رکھا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دل والے دلہنیاں لے جائیں گے جیسی ہٹ فلم کا ڈائرکشن دینے والے آدتیہ ایک بار اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک لانگ ٹائم ایور گرینرومانٹک فلم بنائیں گے۔ اندرونی ذرائع بتاتے ہیں کہ شاہ رخ اور آدتیہ کے درمیان اس فلم کو لیکر بات چیت مکمل ہوچکی ہے۔ اب فلم کی شروعات کب ہوگی صرف اس کا اعلان آنا باقی ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: