ایم اے سلام

اکشے کمار اپنی فلم ہاوز فل 4 کو لیکر کافی خوش ہیں اس فلم کے ان کے راجکمار بالاکے گنجے لک کو رنویر سنگھ کے باجی راو مستانی لک سے تقابل کیا جارہا ہے لیکن اب اس بارے میں اکشے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی بھی نقل کرنے کی کوشش نہیں کئے ہیں۔ ”ہاوز فل 4“ کے پروموشن کے لئے ٹرین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکشے نے کہا جب ”بالا“ کردار کا جنم ہوا تھا تو اس کے بال لمبے تھے۔

اسی وجہ سے اس کے باپ نے اس کا نام بالا رکھ دیا تھا۔ 2 سال بعد اسکاشنی منڈن ہوا اس کے بعد کبھی بھی اس کے سرپر بال نہیں آئے۔ وہ گنجہ ہی رہ گیا اور تب سے ان لوگوں سے نفرت کرتا ہے جس کے بال ہیں اس چکر میں اس نے کئی لوگوں کی جان بھی لی ہے۔ ہاوز فل 4 دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوئی۔ اس میں کرتی سنن اکشے کمار کے علاوہ کرتی کھربنڈہ، پوجا ہیگڈے، رتیش دیشمکھ، بومن ایرانی اور بابی دیول بھی نظر آئیں گے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ دوسرے فلم پر بنائی گئی یہ فلم ہاوز فل 4 زبردست مسالہ لے آئے گی لیکن ٹریڈ ذرائع کے مطابق اکشے، ریتش اور بابی کی یہ فلم کوئی خاص کمال باکس آفس پر نہیں دکھاپائی حالانکہ اس فلم کے پروموشن کے لئے اکشے کمار نے جم کر محنت کی تھی، لیکن اس کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکل پایا۔ شکر ہے کہ اس فلم کی ریلیز کے بعد سے کوئی خاص فلم ریلیز نہیں ہوئی اور اس دوران تہواروں کی چھٹیاں بہت آئیں جس سے اس فلم کے کلکشن میںکچھ اضافہ ہوا ہے لیکن جو توقع کی جارہی تھی وہ پوری نہیں ہو پائی ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: