ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس اوروشی روٹیلا اور جان ابراہام اپنی آنے والی فلم ”پاگل پنتی“ میں بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے مشہور گیت ”تیرا بیمار میرا دل“ کو دیکریٹ کرتے نظر آئیں گے اوریجنل گیت 1989 کی ہٹ فلم ”چالباز“ کا ہے جسے سنی دیول اور سری دیوی پر فلمایا گیا تھا۔ بتادیں ان دنوں پرانے گانے کو جم کر ری کریٹ کیا جارہا ہے جو لوگوں کو بھی بیحد پسند آرہا ہے۔

ایسے میں اوروشی ایک بار پھر سے دھمال مچانے کو تیار ہے۔ ان دونوں بالی ووڈ میں اوروشی کا جلوہ دیکھتے ہی دلچسپ لگ رہا ہے وہیں یہ گانا سری دیوی کو ایک خراج بھی ہے۔ اسے بتاتے ہوئے اوروشی نے کہا میں اس منظر کی شوٹنگ کرنے کے دوران بہت گھبرائی ہوئی تھی۔ یہ میری طرف سے اداکارہ سری دیوی کو بھی خراج ہے اور میں اس کے ساتھ انصاف کرنا چاہتی تھی لوگ اس کے موڑ اور گانے کا لطف اٹھائیں گے۔

 امید کرتی ہوں کہ انہیں یہ پسند آئے گا انہیں بزمی کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم میں انیل کپور جان ابراہام، الیانہ ڈی کروز، ارشد وارثی، پکت سمراٹ، اوروشی روٹیلا اور کرتھا کھر بنڈہ ہے یہ فلم 22 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ جان ابراہام کی اوروشی روٹیلا کے ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی۔ جان ابراہام کی اسی سال ریلیز فلم ”باٹلہ ہاوز“ نے بھی باکس آفس پر کافی اچھا بزنس کیا ہے جبکہ اوروشی روٹیلا کی کو آخری بار سال 2018 میں ریلیز ہوئی ان کی فلم ہیٹ اسٹوری میں دیکھا گیا تھا۔ سال 2013 میں مس دیویا اور مس یونیورس جیسے خطابات جیتنے والی اوروشی روٹیلا دیکھنا ہے اب پاگل پنتی میں اپنا کتنا پاگل پن دکھاتی ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: