ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس ہما قریشی نے فلم انڈسٹری میں انٹری کے ساتھ ہی ثابت کردیا تھا کہ وہ یہاں لمبی پاری کھیلنے آئی ہیں۔ ابھی ہما جیک سنڈر کی اپ کمنگ فلم ”تھرلر“ پر کام کررہی ہیں۔ ہما قریشی اپنی پروفیشنل زندگی کے ساتھ لو لائف کو لیکر بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان دنوں وہ ڈائرکٹر مدثر عزیز کے ساتھ ڈیٹنگ کو لیکر خبروں میں ہیں۔ مدثر اپنے کام سے الگ بالی ووڈ ایکٹریس سشمیتا سین کے ساتھ افیر کو لیکر بھی طویل عرصہ تک خبروں میں رہے ہیں۔ ہماقریشی نے ستمبر میں مدثر عزیز کی سالگرہ پر ایک خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر شیر کیا۔

انہوں نے مدثر کے لئے اپنا پیار قبول کیا تھا اس کے بعد سے اس جوڑے کا انسٹا گرام ایک دوسرے کی تصویروں سے بھرا ہوا ہے۔ ہما اور مدثر نے لندن میں نیا سال بھی ساتھ منایا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ایک دوسرے کی تصویریں لگاتار شیر کررہے ہیں۔ ایک ذرائع کے مطابق دونوں کے قریبی دوست اس بارے میں جانتے ہیں۔ ایسے میں اب ایسی خبریں آرہی ہیں کہ ہما اور مدثر شادی کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

ہما سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ لوگوں کو قیاس لگانے دیجئے بس میں اتنا ہی کہوں گی کہ مجھے اپنے لوگوں سے گھرے رہنا اچھا لگتا ہے۔یہاں بتادیں کہ ہما قریشی کے بارے میں ان خبروں کے بعد کے وہ سلمان خان کے بھائی سہیل خان سے ریلیشن میں ہیں۔ سلمان ہما قریشی سے کافی ناراض ہوئے تھے ۔ کہا تو یہ بھی گیا تھا کہ انہوں نے اپنی ایک فلم سے ہما کی چھٹی بھی کردی تھی۔ لیکن بعد میں یہ خبریں آئی گئی ہوگئیں اب یہ نئی اور تازہ خبر ہے کہ ہما قریشی مدثر عزیز سے کافی قریب ہیں۔

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: