ایم اے سلام

بالی ووڈ کے نئے سوپر اسٹار رنویر سنگھ کی اگلی فلم جلد ہی ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم میں وہ مشہور کرکٹر کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد اب اس کے پوسٹ پروڈکشن پر کام شروع ہوچکا ہے۔ حال ہی میں اس فلم سے ایک نئی تصویر ریلیز کی گئی ہے جس میں رنویر سنگھ کپل دیو کا مشہور نٹراج شاٹ لگاتے دکھ رہے ہیں۔ یہ تصویر فلم میں اس سین کی ہے جہاں کپل دیونے 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں زمبابوے کے خلاف 175 رن بنائے تھے۔

ہندوستان زمبابے میچ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے یادگار میچس میں سے ایک ہے اور ایک ایسا میچ جو اس وقت کسی بھی چینل کی جانب سے نہ تو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا اور نہ ہی ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فلم 83 میں رنویر سنگھ نے کپل دیو کی طرح دکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور تصویر دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ ان کی کڑی محنت رنگ لاتی دکھ رہی ہے۔

فلم 83 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 1983 کے ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کو پھر سے دہرایا جائے گا کیونکہ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے تاریخ بنائی تھی اور پہلی بار ورلڈ کپ جیت کر ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ملک کا سرفخر سے اونچا کردیا تھا۔ کبیر خان کے ڈائرکشن میں بنی یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوگی اس فلم میں رنویر سنگھ کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، پنکج ترپاٹھی، بومن ایرانی، ثاقب سلیم اور کئی دوسرے اداکار ہےں۔

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: