ایم اے سلا م

فلم اداکارہ کنگنا رناوت کی اگلی فلم ”تھلائی وی“ کا پہلا لک اورٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ یہ فلم تملناڈو کی سابق چیف منسٹر جیہ للیتا کی زندگی پر مبنی ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے سوشل میڈیا پر فلم کا لک جاری کرتے ہوئے لکھا۔ ہم اس مہان شخصیت کو جانتے ہیں لیکن اس کی کہانی کہنا ابھی باقی ہے۔ ”تھلائی وی“ کا ڈائرکشن وجئے کررہے ہیں۔ یہ فلم 26 جون 2020 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔ واضح ہو کہ جیہ للیتا کی زندگی پر بن رہی اس بائیوپک کو تین زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ حال ہی میں اس فلم کے لئے کنگنا رناوت نے امرےکہ جاکر پروتھٹیک میک اپ کرایا۔

اس لک میں کنگنا رناوت کو پہچاننا مشکل ہو رہا ہے اور وہ جوان جیہ للیتا جیسی نظر آرہی ہیں۔ اس میں انہوں نے انتخابات جیتنے کے بعد جیہ للیتا کا امتیازی نشان بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ ساڑی نما ایک کپڑا پہنے نظر آرہی ہیں۔ ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی ہے۔ جیہ للیتا سیاست میں آنے سے قبل فلموں میں کام کرتی تھیں۔ سیاست میں آنے کے بعد انہوں نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

اس فلم میں کنگنا رناوت کا کردار کافی چیلنج سے بھرپور ہے جس میں انہیں ٹاملناڈو چیف منسٹر آنجہانی جیہ للیتا کے کردار میں پوری طرح اترنا ہے۔ واضح ہو کہ ٹاملناڈو میں جیہ للیتا کے پرستاروں کی کافی بڑی تعداد ہے جو ان سے دیوانہ وار محبت کرتی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کنگنا جیہ للیتا کے کردار میں ان کے چاہنے والوں کو کس قدر خوش کرتے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: