ایم اے سلام

نجے لیلا بھنسالی بالی ووڈ کے سب سے ٹیلینٹڈ ڈائرکٹرس میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ ہم دل دے چکے صنم، بلیک، باجی راو مستانی اور پدماوت جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے چکے بھنسالی اپنی اگلی فلم گنگو بائی کٹھیا وانی پر کام شروع کردیا ہے۔ یہ فلم گنگوبائی کوٹھے والی کی زندگی پر مبنی ہے جس میں عالیہ بھٹ لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔ یہ عالیہ کی پہلی فلم ہوگی جس میں وہ بھنسالی کے ساتھ کام کرنے جارہی ہیں۔ بھنسالی کی فلم زبردست سیٹس کے لئے جانی جاتی ہیں۔ رپورٹس کی مانیں تو گنگوبائی کٹھیا وانی کا سیٹ ان کی پچھلی فلموں سے بھی زبردست ہے۔

 ایسے میں جب عالیہ کو فلم کے سیٹ دیکھنے کا موقع ملا تو وہ بھی حیران رہ گئیں۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ عالیہ سیٹ دیکھ کر حیران کی حیران رہ گئیں۔ گنگو بائی کا سیٹ نہ صرف لارجردن لائف ہے بلکہ سنجے بھنسالی کی پچھلی فلموں سے زیادہ گرانڈ اور خوبصورت ہے۔ اس بار سیٹ بنانے میں کئی ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فلم گنگو بائی کٹھیاوانی اگلے سال 11 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

سنجے لیلا بھنسالی کے لئے یہ پراجکٹ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس پراجکٹ کو ٹیک آف کرنے کی وجہ یہ رہی کہ بھنسالی عالیہ بھٹ کو سلمان کے ساتھ کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن سلمان خان کی جانب سے اس فلم کو چھوڑنے کے بعد بھنسالی نے عالیہ کو اپنی کسی دوسری فلم میں کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا اور انہیں گنگو بائی کھٹیاوانی بنانے کی سوجھی۔ اس طرح اب وہ عالیہ کو لے کر پھر ایک بار ایک گینگسٹر فلم کی شروعات کردی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: