ایم اے سلام

ارجن کپور کی فلم پانی پت حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ باکس آفس پر یہ کچھ خاص پرفارم نہیں کرپائی۔ اب ارجن کپور نے اپنی پروفیشنل سفر اور پانی پت کے بارے میں بتایا پانی پت کو لیکر ارجن کپور نے کہا کہ پانی پت میری زندگی میں ایسے وقت آئی جب میں اس طرح کی فلمیں کرنا چاہتا تھا۔ اس طرح کے رولز کو میں کافی وقت سے ظاہر کرنا چاہتا تھا۔ بنا سوچے کے لوگ کیا کہیں گے۔

 میں نے یہ فلم کرلی ارجن کپور نے بتایا کہ بالی ووڈ میں اپنی شروعات کرنے کے دوران انہیں کامیابی ہاتھ لگی تھی اور پہلی بار آدتیہ چوپڑہ نے ارجن کی تصویریں دیکھ کر انہیں مسترد کردیا تھا۔ ارجن نے کہا پہلی بار آدتیہ چوپڑہ نے میری تصویریں دیکھیں اور انہوں نے مجھے مسترد کردیا تھا۔ مجھے نہیں پتہ کہ اس کا میرے نام سے کوئی لینا دینا ہے یا نہیں۔ جب انہوں نے میری تصویریں دیکھیں تو انہوں نے کہا میں تمہیں ایک کیریکٹر ایکٹر کے روپ میں لے سکتا ہوں۔

اس کے بعد میں نے عشق زادے کے لئے پھر سے آڈیشن دیا اور مجھے فلم مل گئی۔ مجھے نہیں لگتا کہ میرے نام سے کچھ ہوا۔ ارجن کپور نے یش راج فلمس کی پہلی فلم عشق زادے سے تو بالی ووڈ میں کامیاب انٹری لی تھی لیکن اس بار ان کی اسی بیانر کے تحت بنی فلم پانی پت نے باکس آفس پر پانی نہیں مانگا۔ بہرحال 100 کروڑ کے بجٹ سے بنی فلم پانی پت کی فلاپ کے باوجود ارجن کپور آج بھی ملائکہ اروڑہ سے نزدیکیوں کی وجہ خبروں میں ہے۔ ارجن کپور پانی پت کی ریلیز کے بعد اپنے دوسرے پراجکٹس میں مصروف ہوگئے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: