ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کی فلم دبنگ 3 جمعہ 20 دسمبر کو ریلیز ہوچکی ہے۔ اس فلم نے پہلے ہی دن شاندار کمائی کے ساتھ اوپننگ کی لیکن اتنی کمائی نہیں کرپائی جتنی امید لگائی گئی تھی۔ اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ سعی منجریکر، سوناکشی سنہا، ارباز خان، کچا سدیپ، ٹینو آنند مہیش منجریکر، نواب شاہ، ورینا حسین اہم کرداروں میں ہے۔

فلم کے ڈائرکٹر پر بھودیوا ہے باکس آفس کی رپورٹ کے مطابق فلم دبنگ 3 نے دوسرے دن بھی 22 سے 24 کروڑ کا کلکشن کیا اگر دو دن کے جملہ کلکشن کی بات کریں تو یہ تقریباً 47 کروڑ روپیوں تک پہنچ چکا تھا۔ فلم کی کمائی میں اضافہ کی امید ہے ۔ اندازہ تو یہ بھی لگایا جارہا ہے کہ یہ فلم آنے والے دنوں میں کلکشن کا اچھا مظاہرہ کرسکتی ہے۔ فلم دبنگ 3 میں سلمان خان نے ایک بار پھر چلبل پانڈے کے کردار سے فائنس کا دل جیت لیا ہے۔

فائنس کو یہ فلم کافی پسند آرہی ہے۔ باکس آفس کے مطابق ملک میں چل رہے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی وجہ سے اس فلم کے کلکشن پر اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ احتجاج کی وجہ سے ملک کے کئی سنیما گھروں کو شام پانچ بجے تک ہی بند کردیا گیا۔ اگر ملک میں اس وقت یہ حالات نہ ہوتے تو اس فلم کا کلکشن 2 دنوں میں 55 سے 58 کروڑ تک پہنچ سکتا تھا۔ فی الحال 4 دنوں کے کلکشن کی رپورٹ کے مطابق 5 زبانوں کی دبنگ 3 کا کلکشن صرف 84 کروڑ رہا جبکہ عام طور پر سلمان خان کی فلم کا 4 دنوں کا کلکشن 100 کروڑ ہونا چاہئے کیونکہ ان کی یہ فلم کئی زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

 

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: