ایم اے سلام

بالی ووڈ کی سدابہار سپنوں کی رانی ہمامالنی فلم شملہ مرچی کےساتھ واپسی کرنے جارہی ہیں۔ ہیمالنی طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری سے دور ہے۔ شملہ مرچی کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جسے شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم میں ہیمامالنی کے علاوہ راجکمار راو اور راکول پریت سنگھ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم پر سال 2014 میں کام شروع ہوا تھا اور پانچ سال بعد یہ فلم ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔

 اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ شملہ میں کی اگلی فلم شملہ مرچی کا ٹریلر ریلیز کیا ہے تعجب کی بات یہ ہے کہ شعلے شان اور ساگر جیسی فلموں میں اپنی ہدایت کا ری کا ہنر دکھا چکے رمیش سپی 25 سالوں کے بعد پھر سے کوئی فلم لیکر آرہے ہیں اور ٹریلر میں ہیمامالنی پھر سے اپنی بسنتی والے انداز میں دکھائی دے رہی ہیں لیکن 71 سال کی ہوچکیں ہیمامالنی کے کردار کو راجکمار راو کے کردار سے پیار ہو جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیمامالنی کی بیٹی کا کردار نبھا رہی راکل پریت سنگھ بھی اسی لڑکے سے پیار کرتی ہے۔ فلم شملہ مرچی کا 31.2 منٹ کا ٹریلر لوگوں کی تفریح کرنے میں کامیاب ہے۔ اس کی وجہ راجکمار راو یا راکل پریت سنگھ سے زیادہ ہیمامالنی کے پیار کی کہانی اس بوٹرنیگل میں بات یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ جب راجکمار راو کی فیملی ان کے گھر شادی کا پیغام لیکر جاتی ہے تو ہیمامالنی پوری طرح سے تیار ہوکر بیٹھ جاتی ہیں اور شرماتے ہوئے اپنی شادی کی بات کرتی ہیں۔ ان سب سے ان کی بیٹی کا کردار نبھارہی راکل پریت سنگھ کافی پریشان ہو جاتی ہیں۔ وہ کسی طرح اس سے ابھرنے کا سوچتی ہیں۔ آگے کیا ہوگا اسے جاننے کے لئے شملہ مرچی دیکھنا ہوگا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: