ایم اے سلام

اداکار فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ”طوفان“ کا پہلا لک جاری کیا ہے۔ باکسنگ رنگ میں لی گئی۔ اس تصویر میں فرحان بہت ہی غصہ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں اداکار فرحان اختر نے اپنے اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ”جب زندگی میں مشکلوں کا سامنا کرتے ہیں۔ تو آپ اور مضبوط ہوتے ہیں۔ اس سال طوفان اٹھے گا فلم 2 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ یہ فلم اختر اور رتیش سدھوانی کے فلم پروڈکشن بینر پر بنائی جارہی ہے۔

راکیش اوم پرکاش مہرہ کی جانب سے ڈائرکٹ اس فلم میں پریش راویل اور مرنال ٹھاکر بھی ہے۔ یہ جوڑی اس سے پہلے فلم ”بھاگ ملکھا بھاگ“ میں ساتھ آچکی ہے۔فلم کے ڈائرکٹر راکیش اوم پرکاش مہرہ اپنی اس فلم کی لگاتار شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے طوفان کو اس سال 2 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسپورٹس ڈرامہ یہ فلم 72 کروڑ روپیوں کے بجٹ سے بنائی جارہی ہے۔

فلم میں فرحان اختر ایک قومی سطح کے باکسر کا رول کررہے ہیں۔ فلم میں فرحان کے مقابل مرنال ٹھاکر کے علاوہ ایشا تلوار، راجپال یادو، پریش راویل، رشی کپور، وجئے راز کے بھی اہم کردار ہےں۔ بھاگ ملکھا بھاگ کے بعد جس نے ہندی سنیما میں باکس آفس کے اعتبار سے ایک بڑی تاریخ بنائی ہے یہ دوسری اسپورٹس ڈرامہ فلم ہوگی۔ یہ فلم ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر پر بنائی جارہی ہے۔ فلم کی موسیقی شنکر احسن دے رہے ہیں جبکہ بیک گراونڈ اسکور سندیپ شروڈکر کا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: