ایم اے سلام

اکشے کمار ایک سال میں باکس آفس پر 700 کروڑ روپے کی کمائی کرنے والے پہلے ایکٹر بن گئے ہیں۔ 2019 میں ان کی چار فلمیں کیسری، مشن منگل، ہاوز فل 4 اور گڈ نیوز ریلیز ہوئیں اور چاروں نے 700 کروڑ روپیوں سے زیادہ کا کلکشن کیا۔ اکشے کی چاروں فلموں کا کلکشن کیسری 154.41 کروڑ روپے، مشن منگل 202.98 کروڑ روپے، ہاوز فل 4، 194.60 کروڑ روپے، اور گڈ نیوز 167.50 کروڑ روپے کمائی جاری ہے۔

جملہ کلکشن 719.49 کروڑ روپے جاری ہے۔ گڈ نیوز کی زبردست کمائی 2019 میں اکشے کمار کی آخری ریلیز گڈ نیوز رہی جس کی زبردست کمائی ابھی بھی جاری ہے۔ راج مہتہ کے ڈائرکشن میں بنی اس فلم نے 17.56 کروڑ روپیوں سے اوپننگ کی تھی۔ دوسرے ہفتہ تک 167.50 کروڑ روپے کمائے فلم میں اکشے کے علاوہ کرینہ کپور، دلجیت دو سانجھ اور کیارا اڈوانی کے بھی اہم کردار رہے۔

اکشے کمار ہر سال 4 سے 5 فلمیں کرنا چاہتے ہیں۔ 2019 میں جہاں انہوں نے کمائی کا ایک ریکارڈ بنایا ہے ٹھیک اسی طرح سال 2019 ان کے لئے کامیابی کا سال رہا۔ اس سال ان کی فلموں نے خان اسٹارس کی فلموں سے زیادہ کمائی اور کامیابی حاصل کی۔ اس سال ان کی روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم ”سوریہ ونشی 27 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے تو 22 مئی کو لکشمی بم ریلیز ہے جس کا راست مقابلہ سلمان خان کی فلم رادھے سے ہوگا۔ بہرحال سال 2020 بھی اکشے کمار کے لئے زبردست دکھائی دے رہاہے۔ ان دو فلموں کی تکمیل کے بعد اکشے بچن پانڈے کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: