ایم اے سلام

بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی اس بات پر توجہ نہیں دیتے کے بالی ووڈ کا ہیرو کیسا ہونا چاہئے۔ وہ اپنے فائنس کے لئے توازن بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ ان کے چاہنے والے دو طرح کے ہیں ایک وہ جو انہیں متاثر کرتے دیکھنا چاہتے ہیں اور دوسرے وہ جو انہیں ان کے کرداروں سے پیار کرتے ہیں۔ ہاشمی نے مرڈر، جنت، ونس اپ آن اے ٹائم ان ممبئی جیسی مشہور فلمیں کرنے کے ساتھ ہی شنگھائی اور گھن چکر جیسی الگ فلمیں بھی کی ہیں۔ ایسے میں وہ کہتے ہیں کہ شائقین کی پسند کے درمیان توازن بنانا ایک جدوجہد ہے۔

عمران نے بتایا کہ شائقین کی پسند کے درمیان توازن بنانا مشکل ہے۔ وہ ہمیشہ آپ کو ایک اہم طرح کے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور پھر جب آپ اس سے باہر نکلتے ہیں تو بہت سے لوگ قبول نہیں کرپاتے ہیں یہ بات ہمارے شائقین کے لئے سچ ثابت ہوتی ہے، لیکن انٹر نیشنل شائقین کے معاملہ میں ایسا نہیں ہے اداکار نے کہا کہ ہندوستان میں ہیرو کو کیا کرنا چاہئے یا کیا نہیں کرنا چاہئے۔

ہاشمی اب سنجے گپتا کی ممبئی ساگا اور چہرے میں نظر آئیں گے چہرے میں ہاشمی کے ساتھ سوپر اسٹار امیتابھ بچن بھی نظر آنے والے ہیں۔ ایسے میں لگتا ہے کہ عمران ہاشمی اب اپنے بوسہ بازی امیج سے باہر آنا چاہتے ہیں۔ شادی سے پہلے انہوں نے جس طرح کی بولڈ فلمیں کی ہیں۔ شاید وہ شادی کے بعد پھر ایک بچہ کی پیدائش کے بعد وہ پوری طرح اس طرح کی فلموں سے بچتے نظر آئے اور مختلف طرز کی فلمیں کرنے لگے بھلے ہی وہ کم فلموں میں نظر آئے لیکن انہوں نے جو بھی فلمیں کی وہ ان کی ابتدائی فلموں سے بہت مختلف تھی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: