ایم اے سلام

بالی ووڈ کے جانے مانے ڈائرکٹر روہت شیٹی نے باکس آفس پر کئی سوپر ہٹ فلمیں دی ہیں ان کی ہٹ فلموں کی فہرست میں گول مال سیریز، سنگھم سیریز اور چینائی ایکپریس جیسی فلمیں شامل ہیں بالی ووڈ کے لگ بھگ ہر ایونٹ میں دیکھنے والے روہت نے حال میں ایک چیٹ شو میں کہا کے بالی ووڈ میں سونے والے ایوارڈ فنکشن جھوٹے ہوتے ہیں۔ دراصل حال میں نیہا دھوپیا کے چیٹ شو میں پہنچے روہت شیٹی نے کہا میں کسی بھی ایوارڈ شو میں تبھی جاتا ہوں جب وہ مجھے ہوسٹ کرنے کے لئے پیسہ دیتے ہیں ۔

یا میری فلم کو ایوارڈ دیتے ہیں ورنہ میں ان میں نہیں جاتا ہوں کیونکہ یہ جھوٹے ہوتے ہیں اور یہ صرف ٹی وی شوز جیسے ہیں ویسے ایوارڈ شو پر تنازعہ ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ حال ہی میں شاہد کپور نے ایک ایوارڈ شو میں آخری وقت پر پرفارم کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ انہیں پتہ چلا کہ بسٹ ایکٹر کا ایوارڈ کبیر سنگھ کے لئے انہیں نہیں بلکہ گلی بوائے کے لئے رنویر سنگھ کو دیا جانے والا ہے۔

اس کے بعد شاہد کپور ایوارڈ شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ بتادیں کہ روہت شیٹی اس وقت اپنی اگلی فلم ”سوریہ ونشی“ بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں لیڈ رول میں اکشے کمار اور کیٹرینہ کیف دکھائی دیں گے۔ اس فلم میں اجئے دیوگن اور رنویر سنگھ بھی مہمان رول میں دکھائی دیں گے۔ روہت شیٹی کو بالی ووڈ کے کامیاب ڈائرکٹرس شمار کیا جاتا ہے۔ وہ تیز اور طرار ہونے کے باوجود سیدھی بات کرنے کے عادی ہیں۔ وہ کبھی اپنے کام سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور نہ ہی کام کے دوران آرٹسٹوں سے سمجھوتہ کرتے ہیں۔ وہ ان دنوں سوریہ ونشی کے لئے رات دن محنت کررہے ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ روہت کی یہ فلم بڑے پےمانے پر بنائی جارہی ہے اور باکس آفس پر بھی یہ اچھی کمائی کریگی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: