ایم اے سلام

سچی کہانی پر مبنی فلم ”چھپاک“ کرنے کے بعد اب دیپیکا پڈوکون میتھالوجیکل اسٹوری پر مبنی فلم ”مہابھارت“ میں کام کرنے والی ہیں۔ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون دروپدی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ مہابھارت فلم کو لیکر چار مہینے پہلے ہی خبر سامنے آچکی تھی لیکن اس کے بعد سے فلم پر کوئی خبر نہیں آئی۔ فلم کو لیکر اب دیپیکا پڈوکون نے اپنی خاموشی توڑی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دیپیکا نے اپنی اپ کمنگ فلم مہابھارت کو لیکر بات کی ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے کہا میں فلم کی نیوز بنانے میں بھروسہ نہیں کرتی میں نے اس پراجکٹ کو کافی سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

میں چھپاک کے پرموشن میں مصروف تھی۔ اس لئے اس فلم کے لئے بیٹھ کر بات چیت کرنے کا وقت نہیں تھا۔ ہم نے ابھی کاسٹ اور کرو بھی فائنل نہیں کی مہابھارت میں دیپیکا دوسری بار بطور پروڈیوسر بھی کام کریں گی۔ انہوں نے فلم کی ذمہ داری پر بیان دیتے ہوئے کہا مہابھارت کو بنانا دوسری فلموں کی طرح نہیں ہے۔ پروڈکشن اسکیل سے لیکر بجٹ اور کاسٹیومس تک اس میں پانچ گنا زیادہ محنت لگے گی۔

میں کم وقت میں اسے نہیں کرسکتی۔ یہ میرا اب تک کا سب سے توقعات سے بھرپور پراجکٹ ہے۔ اس فلم کو دیپیکا مدھومنٹینا کے ساتھ مل کر پروڈیوسر کریں گی۔ واضح ہو کہ جنوری میں ریلیز زویا اختر کے ڈائرکشن میں بنی فلم ”چھپاک“ میں بھی دیپیکا نے ایکٹنگ کے علاوہ بطور پروڈیوسر بھی کام کیا تھا۔ یہ پروڈیوسر کے طور پر ان کی پہلی فلم تھی۔ بھلے ہی باکس آفس پر فلم کی کمائی کچھ خاص نہیں رہی لیکن بجٹ کے مطابق فلم نے دوسرے ذریعہ سے اپنی لاگت نکال لی تھی۔ فلم کو کرٹیکس نے اچھا رسپانس دیا تھا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: