ایم اے سلام

ویب سیریز انسیڈنٹ کیج ”میں اپنی اداکاری کا ڈنکا بجانے والے ایکٹر اور ایکٹریس نیہا دھوپیا کے پتی انگد بیدی کے فائنس کے لئے بری خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو ایکٹر کو ایک ایمرجنسی سرجری کرانی پڑی ہے۔ وہ ابھی اسپتال میں ہی میں ہے اس بات کا خلاصہ خود ایکٹر نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیر کرتے ہوئے دی ہے۔ خبروں کی مانیں تو انگد بیدی اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ انگد بالاجی بینر کی فلم ”ممبئی“ کی شوٹنگ کررہے تھے۔ شوٹنگ ساوتھ ممبئی میں چل رہی تھی اور ایکشن سیکوینس کے دوران ان کا دایاں گھٹنا زخمی ہوگیا۔

 اس بات کو تقریباً ایک مہینہ ہوچکا تھا لیکن بار بار تکلیف بڑھنے کی وجہ سے ڈائرکٹر نے انہیں سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔ انگد بیدی نے اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں بتایا ”یہ میں ہوں اپنے گھٹنے کی سرجری کرائے جانے کے کچھ منٹ پہلے“ مجھے میری رگوں نے بہت زیادہ کام کرنے پر جواب دے دیا۔ میری پتنی نے یہ ویڈیو لیا ہے۔ جسے یہی نہیں پتہ ہے کہ میرا کونسا گھٹنا زخمی ہے لیکن پھر بھی میں اسے بہت پیار کرتا ہوں۔

زیادہ معلومات کے لئے میرے ساتھ جڑے رہیں اگر میں درد سے نہیں مرا تو آپ کے ساتھ اور ویڈیوز شیر کروں گا۔ اداکارہ نیہا دھوپیا کا یہ شو ”انسیڈنٹ کیچ“ کافی اچھے ٹی آر پی میں آن ایر ہے۔ اس میں بالی ووڈ سلیبرٹیز کو مدعو کیا جارہا ہے جس میں کئے گئے کئی سوالات ملک کے کئی فلمی رسائل میں شائع ہو رہے ہیں اور اکثر الکٹرانک میڈیا میں بھی اداکاروں سے اس شو میں کئے گئے سوالات اور ان کے جوابات کے بھی سوائے دیئے جارہے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: