ایم اے سلام

بالی ووڈ میں آج کل کے چہیتے اسٹارس میں راجکمار راو بھی شامل ہیں۔ ہر فلم میں اپنی ایکٹنگ کے ذریعہ فائنس کو وہ اپنا بنا لیتے ہیں۔ فائنس کے دل میں اپنے لئے ایک اہم جگہ رکھنے والے راجکمار راو اس وقت سبھی پروڈیوسرس اور ڈائرکٹرس کے بھی چہیتے بنے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس فلموں کی بھی لمبی لائن ہے۔ اب راجکمار اپنے پسندیدہ ڈائرکٹر ہنل مہتہ کے ساتھ ایک بار پھر واپسی کررہے ہیں۔ فلم کا نام چھلانگ ہے اور راو اس میں پی ٹی ٹیچر کے کردار میں ہے۔ شاہد علی گڑھ اور امریتا کے بعد ہنل اور راجکمار کی پانچویں فلم ہے۔

 ظاہر ہے فائنس کو بھی اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ چھلانگ ایک سوشل کامیڈی فلم ہے۔ ایسے میں اس کی چرچا بھی خوب ہو رہی ہے۔ اس سے بھی اہم یہ ہے کہ 2004 میں ممبئی آنے سے پہلے راجکمار ایک ٹیچر ہی تھے۔ جی ہاں ڈرامہ ٹیچر راجکمار کہتے ہیں جب میں کالج میں تھا میں لکچر سے پہلے ایک اسکول میں کچھ گھنٹوں کے لئے ڈانس اور ڈرامہ کی کلاس لیتا تھا۔

میں ایک ٹیچر سے زیادہ اپنے اسٹوڈنٹس کے لئے دوست تھا۔ بہرحال فلم چھلانگ میں راجکمار راو کے مقابل پیار کا پنچنامہ فیم نصرت بھروچہ ہے۔ چھلانگ میں اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے راجکمار راو کہتے ہیں اسکول کے زمانے سے ہی میں اسپورٹس میں بہتر رہا ہوں بلکہ میرے پی ٹی ٹیچر تو چاہتے تھے کہ میں اپنا کیریئر بھی اسپورٹس میں بناوں۔ بتادیں کے فلم میں راجکمار اسپورٹس کو اہمیت دیتے ہوئے کہتے ہیں پی ٹی ٹیچر کے روپ میں وہ کوشش کرتے ہیں کہ کھیل کود کو بھی اسکول کے نصاب میں شامل کیا جائے۔ راو اپنے اس رول سے بیحد خوش ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس رول میں بھی وہ ایک نئی جان ڈالیں اور اپنے اس پی ٹی ٹیچر کے کردار سے بھی طلباءمیں ایک خاص پیغام دیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: