عامر خان اکتوبر سے لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ شروع کریں گے

Aamir Khan will start shooting for Lal Singh Chadha from October

ایم اے سلام

بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کئی بلا بسٹر فلمیں دینے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ وہ ان دنوں اپنی نئی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ کی شوٹنگ کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو اکتوبر سے شروع ہونے والی ہے۔ یہ فلم سال 1994 میں آئی ٹام ہینکس کی ہٹ فلم فارسٹ کیمپ کا ہندی ری میک ہوگی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ ”فارسٹ کیمپ کے حقوق حاصل کرنے کے لئے بالی ووڈ کی کئی طاقتور شخصیتوں نے زور لگایا تھا لیکن کوئی بھی اس کے حقوق اپنے نام نہیں کرپایا۔

اس کی وجہ یہ رہی کہ پیرا ماونٹ اسٹوڈیو اپنی اس کلاسک فلم کے ری میک حقوق صرف عامر خان کو دینا چاہتا تھا۔ یہاں یہ بھی ہم اپنے قارئین کو بتادیں کہ فارسٹ کیمپ پہلی کلاسک فلم ہے جس کا ری میک پہلی بار ہندی زبان میں ہی بنایا جارہا ہے۔ اس اعتبار سے اس بات کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عامر خان کی پروفائل کتنی بڑی اور اہمیت کی حامل ہے۔

ہندی کے لئے اس کی اسکرپٹ اتل کلکرنی نے لکھا ہے جبکہ اسے سیکریٹ سوپر اسٹار فلم فیم ڈائرکٹر ادویت چندن کی طرف سے ڈائرکٹ کیا جائے گا اور اسے وٹیکام 18 موشن پکچرز کی جانب سے پروڈیوس کیا جائے گا۔ عامر خان نے اپنے اب تک کے فلمی سفر میں رومانٹک ہےرو، پولیس آفیسر، باپ وغیرہ جیسے کردار ادا کرچکے ہیں لیکن بتایا جارہا ہے کہ وہ لال سنگھ چڈھا میں ایک اندیکھے کردار میں نظر آئیں گے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: