ایم اے سلام

باہوبلی ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی کی فلم ”آر آر آر“ (راما راجیہ راونم) مےں عالیہ بھٹ کے ساتھ ساتھ اجئے دیوگن کی انٹری کنفارم ہوچکی ہے۔ اب خبر ہے کہ اس میں دو اور بالی ووڈ ستارے نظر آسکتے ہیں۔

 ان میں ایک ورون دھون ہوں گے اور دوسرے ہوں گے سنجے دت۔ جی ہاں ذرائع کی مانیں تو اس فلم کے لئے ورون اور سنجے کو اپروچ کیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں نے اس پراجکٹ کے لئے حامی بھردی حالانکہ آفیشیلی اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ پونے میں شروع ہوچکی ہے۔ یہ فلم 30 جولائی 2020 میں ریلیز ہوگی۔ یہ ایک فکشنل کہانی ہے جو دو مجاہد آزادی الوری سیتا راما راجو اور کمارا بھیم کی زندگی کو دکھائے گی۔ ملک کو آزادی ملنے سے پہلے 1920 کے دور میں ان دونوں کی دلی میں گذری زندگی کو بھی اس میں دکھایا جائے گا۔ اس فلم میں ساوتھ اسٹار رام چرن تیجا اور جونیر این ٹی آر بھی اہم رول میں دکھائی دیں گے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ آج فلمساز اپنی علاقائی فلموں میں بڑی اہمیت کے ساتھ بالی ووڈ اسٹارز کو بھی کاسٹ کررہے ہیں اور اپنی فلموں کو کم سے کم چار زبانوں میں فلما رہے ہیں تاکہ حقوق کے اعتبار سے انہیں چاروں زبانوں کی فلموں کی وجہ اچھی کمائی بھی ہو رہی ہے اور انہیں دوسری زبانوں میں ڈب کرکے ریلیزکرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آرہی ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: