ایم اے سلام

ایکٹر ورون دھون اور سارا علی خان کی آنے والی فلم قلی نمبر ون کا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے۔ اس کا فائنس کو بے صبری سے انتظار ہے۔ سارا علی کی سالگرہ کے موقع پر اسکو ریلیز کیا گیا ہے۔ پوسٹر میں ورون اور سارا کی کمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

 فلم کا پہلا لک قلی راجو یعنی گویندا کی یاد دلارہا ہے۔ ورون کافی حد تک گویندا کی طرح سے لگ بھی رہے ہیں تو وہیں سارا کی بات کریں تو وہ 90 کے دہے والی قلی نمبرون کی کرشمہ کپور کی یاد دلارہی ہے۔ پہلے لک پوسٹر میں ورون دھون لال شرٹ اور سفید پینٹ پہنے ایکدم قلی والے گٹ اپ میں دکھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی سارا علی خان گولڈن کلر کی ڈریس میں کافی ہاٹ دکھائی دے رہی ہے۔

سارا کی یہ چوتھی فلم ہے۔ اس فلم کے پوسٹر کا کافی وقت سے انتظار کیا جارہا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم یکم مئی 2020 کو پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ بتاتے چلیں کہ گویندا اور کرشمہ کی قلی نمبر ون 1995 میں آئی تھی جو پردے پر سوپر ہٹ ہوئی تھی۔ 90 کے دہے میں گوندا اور کرشمہ کپور کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ اس فلم کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون تھے جو کہ ورون دھن کے والد ہیں۔ اس فلم کی موسیقی آنند ۔ ملند نے دی تھی۔ اس فلم کی اےک اور جوڑی قادر خان اور شکتی کپور ان دونوں کی بھی جوڑی بہت لمبے عرصہ تک چلی تھی۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: