ایم اے سلام

تلگو فلم پروڈیوسر سریش بابو کی جانب سے ایک کورین ڈرامہ فلم ”مس گرینی“ کا ہندی ری میک بنایا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں لیڈرول کے لئے شردھا کپور کو اپروچ کیا گیا ہے۔ یہ فلم تلگو میں بھی بنائی جائے گی اور اس میں لیڈ رول سامنتا، اکنینی نبھائیں گی۔ سال 2014 میں کورین ڈرامہ فلم مس گرینی ریلیز ہوئی تھی جس میں ایک 74 سالہ خاتون فوٹو اسٹوڈیو میں اپنی آخری تصویر کھنچوانے کے لئے جاتی ہے لیکن وہ پراسرار طریقہ سے 20 سال کی بن جاتی ہے۔

 اس کے بعد وہ میوزک میں اپنا کیریئر بناتی ہے اور اپنے پوتے کے ساتھ ایک بینڈ قائم کرتی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو اس فلم کے تلگو ورژن کو نندنی ریڈی بنا رہی ہیں جس کا نام ”او بے بی“ ہوگا۔ جلد ہی اس کا آفیشل اعلان ہو جائے گا۔ ویسے شردھا صرف اس فلم میں ہی نہیں بلکہ نتیش تیواری کی اگلی فلم ”چچھورے“ میں بھی ایک بڑی عمر کی خاتون کے کردار میں دیکھی جائیں گی۔ اس سے پہلے شردھا نے حسینہ پارکر میں بھی ایک زیادہ عمر کی خاتون کا رول کیا تھا اس وقت شردھا پربھاس کے ساتھ ساہو اور ورون دھون کے ساتھ اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی میں کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ ان کا فلموں میں داخلہ عاشقی فلم کے سیکویل عاشقی 2 سے ہوا۔ اس فلم کے ڈائرکٹر موہت سوری ہیں، مکیش بھٹ ، مہیش بھٹ، بھوشن کمار کشن کمار اس فلم کے پروڈیوسرس ہیں۔ اس فلم میں ان کے ہیرو ادتیہ رائے کپور ہیں۔ یہ ٹی سیریز کے تحت تھی اور اس کی ریلیز 16 اپریل 2013 کو ہوئی۔ اس فلم کے گیت اور سنگیت دونوں کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی اور یہ باکس آفس پر بھی اچھا کلکشن کی ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: