ایم اے سلام

اب فلم ”بنٹی اور ببلی“ کا سیکویل بھی بننے والا ہے جس کی کافی دنوں سے خبریں بھی آرہی ہیں۔ اس فلم میں ایک نوجوان جوڑی کو مرکزی کرداروں میں پیش کیا جائے گا جس کے لئے ابھی تک کسی کو بھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ اداکار سیف علی خان کو فلم کے ایک اہم کردار کو نبھانے کے لئے بات کی گئی ہے۔ فلم بنٹی اور ببلی سیکویل کو یش راج فلمز کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔

واضح ہو کہ 2005 میں ریلیز فلم بنٹی اور ببلی میں ابھیشیک بچن اور رانی مکرجی اہم کرداروں میں تھے جبکہ فلم میں امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے بھی نظر آئے تھے۔ شاد علی کی ہدایت میں بنی بنٹی اور ببلی سوپر ہٹ رہی تھی۔ اس فلم میں پہلی بار امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم کا گانا ”کجرارے کجرارے“ کافی ہٹ ثابت ہوا تھا۔

اس گانے میں امیتابھ، ابھیشیک اور ایشوریہ نے غضب ڈھادیا تھا۔ فلم نے 2.63 کروڑ روپیوں کا بزنس کیا تھا۔ فلم کی کہانی دو ٹھگوں بنٹی اور ببلی کے ارد گرد گھومتی تھی جو دونوں گھر سے فرار ہونے کے بعد پیسہ کمانے کے لئے لوگوں کو ٹھگتے ہیں جس میں تاج محل کو کرایہ پر دینا بھی شامل تھا۔ امیتابھ بچن نے اس فلم میں ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا تھا جنہیں بنٹی اور ببلی کو پکڑنے کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: