اےم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہمااستر کو لے کر فائنس بہت اکسائیٹیڈ ہیں اور اس فلم کو لے کر فلم انڈسٹری میں اچھا خاصہ شور ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ریلیشن شپ میں آگئے تھے اور فی الحال دونوں اپنے ان اسکرین کام کے بجائے آف اسکرین کمسٹری کی وجہ زیادہ سرخیوں میں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ریلیشن شپ میں ہونے کی خبریں آنے کے بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے پاس ساتھ میں کام کرنے کے لئے ڈھیروں آفرز آچکے ہیں۔ دلچسپی بات یہ ہے کہ دونوں ہی اسٹارس ساتھ میں کام کرنے کے لئے آرہے پراجکٹس کو ابھی قبول نہیں کررہے ہیں۔ یہ ستارے اس طرح کے کئی پراجکٹس اب تک مسترد کرچکے ہیں۔ ایسا کیوں ہے ۔

رپورٹس کی مانیں تو رنبیر، عالیہ برہمااستر کے ذریعہ پہلی بار پردے پر ساتھ میں کام کرتے ہوئے نظر آنے جارہے ہیں۔ وہ کوئی بھی نیا پراجکٹ کرنے سے پہلے دیکھنا چاہتے ہیں کہ دونوں کی جوڑی کو لے کر پبلک کا رسپانس کیسا رہتا ہے۔ اس سے قبل کئی ایسے ریئل لائف جوڑے رہے ہیں جنہیں عوام نے سلور اسکرین پر ساتھ میں کبھی قبول نہیں کیا ہے۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان اس کی اچھی مثال ہے۔

اس طرح رنبیر اور عالیہ کو ایک ساتھ اب صرف برہماسترا میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد دونوں کا ساتھ والا کوئی پراجکٹ نہیں ہے۔ ویسے ان کے پاس بہت سارے ایک ساتھ والے آفرز ہیں لیکن وہ مسلسل انہیں مسترد کررہے ہیں۔ خبر تھی کہ رنبیر بہت جلد عالیہ سے شادی کرنے والے ہیں لیکن درمیانی عرصہ میں رشی کپور کے کینسر سے متاثر ہونے اور ان کے علاج کی وجہ دونوں کی شادی میں تاخیر ہوئی ہے لیکن اب جبکہ رشی کی صحت میں بہتری واقع ہوگئی ہے توقع کی جارہی کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی میں اب کچھ پیشرفت ہوسکتی ہے۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: