ایم اے سلام

ماس مہاراجہ روی تیجا کی جانب سے ہیرو کے روپ میں نئی فلم ہے ”ڈسکو راجہ“ ایس آر ٹی انٹرٹیمنٹ بینر تلے پروڈیوسر رام تولوری کی جانب سے پروڈیوس کی جارہی اس فلم کا ڈائرکشن وی آئی آنند کررہے ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کے کچھ مناظر کی شوٹنگ گوا میں کی گئی اگلے شیڈول کے لئے فلم ڈسکو راجہ کی ٹیم بیرون ملک جانے کے لئے تیار ہے۔

 یوروپ میں آئی نیڈ کی خوبصورت لوکیشن میں فلم کے مناظر کو فلمایا جائے گا۔ ساتھ ہی فلم کے لئے ایک ایکشن ایپی سوڈ کو بھی فلمایا جائے گا جس کا بجٹ تقریباً 5 کروڑ کا ہوگا۔ اس کے لئے ہالی ووڈ کے مشہور اسسٹنٹ ماسٹرس کی ٹیم کام کرے گی۔ ڈسکو راجہ روی تیجا کی اب تک کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم ہے اس میں پائل راجپوت، نبھاٹلیش اور دوسرے نظر آئیں گے۔ فلم کی موسیقی کی ذمہ داری موسیقار ایس ایس تھمن کودی گئی فلم ڈسکو راجہ کو دسمبر میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔

روی تیجا فلمبینوں کے پسندیدہ ہیرو مانے جاتے ہیں ان کی فلمیں باکس آفس پر اچھی خاصی کمائی بھی کرلیتی ہےں۔ ان کی ابتدائی فلموں ”نی کوسم“ اور ”کھڈگم“ نے زبردست ہنگامہ مچایا تھا۔ روی تیجا نے انڈسٹری میں آتے ہی آتے اپنی زبردست دھاک بٹھا دی تھی۔ روی تیجا کو عام فلمبینوں کے اداکار کی چاہت حاصل ہے۔ اسی لئے ان کی فلمیں اچھی خاصی کمائی بھی کرلیتی ہیں۔ ایسے میں ان پر یا ان کی فلموں پر روپیہ لگانے میں فلمساز بھی گھاٹے کا سودا نہیں سمجھتے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: