ایم اے سلام

پی ایم مودی کی 69 ویں سالگرہ پر ان کی زندگی پر بنی ایک فلم کا پوسٹر لانچ ہوا۔ اس فلم کے پہلے پوسٹر کو اکشے کمار اور پربھاس جیسے ایکٹرز نے ٹوئٹر پر شیر کیا۔ فلم کا نام ”من بیراگی“ ہوگا اور اسے مہاویر جین اور سنجے لیلا بھنسالی پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کو سنجے ترپاٹھی نے لکھا اور ڈائرکٹ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فلم اس سال کے آخر میں سنیما گھروں میں دستک دے سکتی ہے۔ بھنسالی نے اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیا نوجوانوں میں پی ایم کی زندگی میں جو ٹرننگ پوائنٹ آیا تھا۔ اس سے میں کافی متاثر ہوا مجھے لگاکہ یہ ایک ایسی کہانی ہے جسے لوگوں تک پہنچایا جانا چاہئے۔ واضح ہو کہ کچھ وقت پہلے بھی پی ایم مودی کی زندگی پر مبنی فلم ”پی ایم نریندر مودی“ ریلیز ہوئی تھی جس میں وویک اوبرائے نے لیڈ رول کیا تھا۔

بھنسالی اس فلم میں پی ایم مودی کے بچپن سے لے کر ان کے پی ایم بننے تک کی کہانی کو پردہ سمیں پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں جبکہ ”من بیراگی“ میں وہ اور کیا کیا دلچسپیاں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تو سنجے لیلا بھنسالی ہی بتاسکتے ہیں۔ امنگ کمار نے وویک اوبرائے کے لیڈ کردار میںجو فلم نریندر مودی بنائی تھی۔ وہ 8 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی تھی جبکہ اس فلم نے باکس آفس پر 23 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ 24 مئی 2019 کو ریلیز اس فلم کے بعد بھنسالی کی فلم ”من بیراگی“ باکس آفس پر کیا دھماکہ کرتی ہے یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: