اےم اے سلام

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ آئیفا ایوارڈز میں شامل ہوئے تھے جس میں دونوں کے ڈرینگ سینس پر سوشیل میڈیا میں خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔ انہی تصویروں میں دیپیکا کی ایسی تصویر بھی ہے جسے دیکھ کر فائنس نے ایک بار پھر مستانی سے ان کی پرگنینسی کو لے کر سوال کردیا ہے۔ دراصل دیپیکا پڈوکون نے پرپل کلر کی ڈریس پہنی ہوئی تھی جس میں ان کے ڈریس سے وہ کچھ موٹی دکھائی دے رہی ہیں۔ اسی تصویر پر لوگ جم کر کمینٹ کررہے ہیں۔ دیپیکا کی اس تصویر پر رنویر بھی خود کو کمینٹ کرنے سے روک نہیں پائے۔ دیپیکا کی تصویر پر وہ پیار لٹاتے نظر آئے۔ رنویر سنگھ نے کمینٹ کیا بے بی تم مجھے مارہی ڈالوگی۔ بتادیں کہ دیپیکا اپنی پرگنینسی کو لے کر پہلے بھی کہہ چکی ہیں کہ یہ انکا ذاتی معاملہ ہے۔

افواہوں پر توجہ نہ دی جائے تو اتنا کہا جاسکتا ہےہ کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر کے گھر ابھی شاید خوشیاں آنے میں دیر ہے۔ دونوں ایک ساتھ فی الحال 83 میں ورلڈ کپ کرکٹ کی فتح پر بن رہی فلم 83 میں ایک ساتھ کام کررہ۹ے ہیں جسے کبیر خان ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیپیکا ایک اور فلم بھی کررہی ہیں۔ یہی نہیں دیپیکا نے حال ہی میں اس بات کا اعلان بھی کیا ہے کہ وہ کوئی رومانٹک فلم کرنا چاہتی ہیں۔ ایسے میں یہ کہنا مشکل نہ ہوگا کہ اگر دیپیکا امید سے ہوتیں تو وہ اپنے موجودہ پراجکٹس کے بعد ایکٹنگ سے چھٹی لینے یا پھر نئے پراجکٹس سائن کرنے پر توجہ نہیں دیتی تھیں۔

٭ ٭ بالی ووڈ ایکٹریس دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ دونوں نے پچھلے سال نومبر میں ہی شادی کی تھی جس کی کئی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔ ان سب سے ہٹ کر کچھ دنوں پہلے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ممی پاپا بننے کو لے کر کئی خبریں آئی تھیں لیکن حال ہی میں ایکٹریس نے اس بار اپنی خاموشی توڑی ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں ان افواہوں کو صاف کرتے ہوئے اپنی رائے بھی پیش کی ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ ابھی بچوں کے لئے تیار نہیں ہے۔ انہیں بچے چاہئے لیکن فی الحال دونوں پوری طرح اپنے کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں۔ دیپیکا نے کہا یہ کافی اداس کرنے والی بات ہے کہ اگر آپ کسی کو لمبے وقت سے ڈیٹ کررہے ہیں تو لوگ اس تلاش میں رہتے ہیں کہ شادی کب ہوگی اور ہم افواہوں کے بارے میں جان کر حیران نہیں ہیں۔


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: